i شوبز

شوبز میں خوبصورتی ایک بار' اچھی پرفارمنس بار بار مواقع دلاتی ہے' فائزہ حسنتازترین

October 03, 2025

معروف اداکارہ فائزہ حسن نے کہا ہے کہ شوبز میں خوبصورتی ایک بار جبکہ اچھی پرفارمنس بار بار مواقع دلاتی ہے۔ ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فائزہ حسن نے بتایا کہ میں نے شوبز میں آغاز چھوٹے چھوٹے کرداروں سے کیا' کیریئر کے دوران بار بار ریجیکشن کا سامنا رہا۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں وزن میں کمی کیلئے سرجری کرانے کا کہا گیا تھا حالانکہ میں بہت دبلی تھی۔شوبز میں حسن کے معیار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مثال دی کہ یہ بالکل مارکیٹنگ جیسا ہے، جیسے آپ مارکیٹ سے صابن خریدتے ہیں جس کی پیکنگ بہت اچھی لگتی ہے، لیکن اگر استعمال کے بعد وہ اچھا نہ لگے تو آپ دوبارہ نہیں خریدتے، اداکاری بھی ایسی ہے، خوبصورتی شاید ایک بار کام دلا دے، مگر بار بار موقع صرف اچھی پرفارمنس ہی دلاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی