i شوبز

شوبز میں سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے' فضیلہ قیصرتازترین

August 04, 2025

معروف ٹی وی اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ شوبز میں سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے' کوشش ہے جو بھی کروں پہلے سے بڑھ کر کروں۔ ایک انٹرویو میں فضیلہ قیصر نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہمیشہ سیکھنے کی ہی کوشش کی ہے اور اس میں کبھی عار محسوس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں اصلاح کا پہلو نظر آتا ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ گھر کیساتھ شوبز کے لئے وقت نکالنا بڑا مشکل ہوتا ہے لیکن اگر انسان کچھ کرنا چاہے تو کوئی بھی چیز نا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایسا کردار ادا کر جائے جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے میں عوام کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے تاہم یکسانیت سے بچنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی