i شوبز

شوبز پر تنقید کرنے والی اداکارائیں اسے چھوڑ کیوں نہیں دیتیں' محسن گیلانیتازترین

July 28, 2025

سینئر اداکار، ہدایتکار و براڈکاسٹر محسن گیلانی نے نوجوان اداکارائوں کی جانب سے شوبز انڈسٹری پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ فیلڈ محفوظ نہیں لگتی تو اسے چھوڑ دینا چاہیے، صرف تنقید کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اداکار نے کہا اکثر انڈسٹری کی کچھ نامور اداکارائوں کی جانب سے یہ شکایت کی جاتی ہے کہ شوبز لڑکیوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے اور یہاں انہیں ہراساں کیا جاتا ہے اس حوالے سے ان خواتین سے سوال ہے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ شوبز ٹھیک نہیں ہے، یہاں غلط کام ہو رہے ہیں، تو پھر وہ اس فیلڈ کا حصہ کیوں ہیں؟ چھوڑ کیوں نہیں دیتیں؟ اس فیلڈ میں کام کیوں کرتی ہیں، وہ بھی بن سنور کر؟انہوں نے اداکارہ ماہم عامر کی مثال دی کہ وہ ایسے افراد کو تھپڑ مار دیتی ہیں جو ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔محسن گیلانی کا کہنا تھا اگر انہیں مذہب کے لحاظ سے یہ فیلڈ درست نہیں لگتی، تو بھی انہیں اس فیلڈ میں کام نہیں کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی