پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ مصروفیات کی وجہ سے بھائی کے جنازے میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔۔ ایک انٹرویو میں محمد احمد نے بتایا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم کیک کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ بھائی جان انتقال کر گئے یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہدایتکار عاصم عباسی فورا سمجھ گئے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ میں نے ان سے چند منٹ بریک کی اجازت لی اور باہر جا کر بہت رویا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا میں شوٹنگ روکنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔محمد احمد کے مطابق وہ بڑے بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے اور ان کے انتقال کے صرف تیسرے دن اسلام آباد جا کر اسی دن واپس کراچی آ گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی