اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ یہ لڑکی کا حق ہے کہ اسے معیاری طرزِ زندگی مہیا کیا جائے۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرنے والے اداکار نے دورانِ انٹرویو ماضی میں دیئے گئے اپنے بیان پر وضاحت دی اور ساتھ ہی شادی کے خواہش مند مردوں کو اہم مشورہ بھی دے دیا۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ لڑکی کا حق ہے کہ اسے مخصوص معیاری طرزِ زندگی مہیا کیا جائے، یہ کام اس کے شوہر کا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو بہترین اور معیاری طرزِ زندگی دے۔انہوں نے مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ غلط فہمی چھوڑ دیں کہ بیوی کو صرف آپ کی محبت چاہیے ہوتی ہے، انسان بنیں اور محنت کریں اپنے آپ کو اس قابل بنائیں کہ کوئی آپ کے ساتھ زندگی گزار سکے۔ اگر پھر بھی آپ کو کوئی نہ ملے تو شکوہ کریں۔آغا علی کے مطابق یہ ضروری نہیں کہ کسی بھی مرد کے پاس کوئی بہت بڑا بنگلا یا گاڑی ہو، بات اتنی سی ہے کہ آپ کسی کے مقروض نہ ہوں، اپنی بیوی کو عزت سے چھت دے سکتے ہیں یا نہیں، کسی تقریب یا تہوار کے موقع پر دل سے بیوی کو تحفہ دیتے ہیں؟ ان کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں؟ اگر کرتے ہیں تو اس سے بہترین کچھ اور نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی