اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بھارتی فلم صنم تیری قسم کے اداکار ہرش وردھن کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے جب دو ایٹمی قوت کے حامل ممالک حالت جنگ میں ہوں، تب فلموں پر بات کرنا عقل مندی نہیں۔ماروا حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہرش وردھن کی جانب سے بھارتی جارحیت کی حمایت کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جنگ جیسے سنجیدہ موقع پر شہرت حاصل کرنے کی کوشش انتہائی گھٹیا پن ہے، اس عمل سے آپ میری نظروں سے گرگئے۔ماروا حسین سے قبل ہرش وردھن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ اگرچہ ان کا پہلی فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہترین تھا لیکن اب اگر فلم بنی تو وہ صنم تیری قسم 2 میں سابقہ کاسٹ کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ماورا حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار ہرش وردھن کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ افسوسناک، مضحکہ خیز اور شرمناک ہے کہ کوئی شخص ایسے نازک وقت میں سستی شہرت کے لیے بیانات جاری کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی