i شوبز

سید نور نے فلموں میں صائمہ ترجیح دینے سے متعلق ریشم کے بیان پر خاموشی توڑ دیتازترین

October 06, 2025

معروف فلم ساز سید نور نے ریشم کی جانب سے صائمہ کو فلموں میں ترجیح دینے کے الزام پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف واضح کیا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران سید نور کا کہنا تھا کہ ریشم نے اپنی پہلی پانچ فلمیں ان کے ساتھ ہی کی تھیں جو کہ کامیاب ہوئیں، جن میں سے دوپٹہ جل رہا ہے اور گھونگھٹ میں ریشم کا مرکزی کردار تھا، جب کہ صائمہ کا کردار مختصر تھا۔ انہوں نے کہا ہر اداکارہ ہر فلم کے لیے موزوں نہیں ہوسکتی، اسی طرح ان کی ہر فلم کے لیے بھی ریشم موزوں نہیں تھیں، اسی لیے انہوں نے دیگر اداکارائوں کے ساتھ بھی کام کیا۔سید نور نے کہا کہ جب انہوں نے ریشم کے ساتھ کام کرنا چھوڑا تو ریشم کی کوئی بڑی فلم سامنے نہیں آئی، بلکہ انہوں نے بولڈ کردار کرنا شروع کر د یئے جو کہ ان کے شایانِ شان نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ریشم ایک اچھی فنکارہ تھیں، اگر وہ اپنے بھرم کو برقرار رکھتیں تو ایک بہت بڑی اداکارہ بن سکتی تھیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صائمہ آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں، لیکن ریشم کہاں ہیں؟ وہ کیوں کام نہیں کر رہیں؟قبل ازیں ایک انٹرویو میں ریشم نے دعوی کیا تھا کہ سید نور نے اداکارہ صائمہ سے محبت کی وجہ سے انہیں فلموں میں کاسٹ کرنا چھوڑ دیا تھا اور صائمہ کو مرکزی کردار دینے لگے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی