i شوبز

سہیل وڑائچ کا فضا علی اور صبا قمر کی تنقید کا مثبت ردعملتازترین

July 04, 2025

سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے حال ہی میں اداکارہ فضا علی اور صبا قمر کی جانب سے کی گئی تنقید اور نقل پر باوقار اور شائستہ انداز میں ردِعمل دے دیا۔ سہیل وڑائچ نے اس معاملے پر ردعمل میں کہا، اس میں کوئی سنجیدہ بات نہیں، میں خود بھی تنقید کرتا ہوں، یہ ان کی رائے ہے اور میں اس کا خیرمقدم کرتا ہوں، نہ مجھے غصہ ہے نہ ناراضی، اگر مجھے موقع ملا تو میں فضا علی کا عزت سے انٹرویو کروں گا اور پوچھوں گا کہ میری کیا غلطی تھی اور معافی بھی مانگوں گا۔دوسری جانب اداکارہ صبا قمر کی جانب سے کی گئی ان کی نقل پر سہیل وڑائچ نے نہایت خندہ پیشانی سے ردعمل دیا اور کہا، مجھے اپنی میمز یا نقل سے کوئی مسئلہ نہیں، جو فنکار دوسروں کی نقل اتارتے ہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں کیونکہ وہ بہت محنت کرتے ہیں، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ لوگ میری نقل کرتے ہیں۔سہیل وڑائچ کے اس مثبت ردعمل کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ کسی مہذب شخصیت کا مظہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی