i شوبز

سونو نگم نے ا پنی کامیابی کا کریڈیٹ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کودے دیاتازترین

August 26, 2025

بھارت کے مشہور و معروف پلے بیک سنگر سونو نِگم نے اپنے کیریئر کی ابتدائی کامیابی کا کریڈیٹ پاکستانی لوک گائیک عطا اللہ عیسی خیلوی کودے دیا۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے گلوکاری کے سفر کی شروعات عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے شہرہ آفاق گانے اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا سے ہوئی تھی، جو ان کی زندگی اور کیریئر کا ٹڑننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔سونو نِگم نے انٹرویو میں کہا، یقینا، عطا اللہ صاحب انتہائی اچھے اور پیار کرنے والے انسان ہیں اور میری زندگی میں ان کی بہت اہمیت ہے۔ جب میرا کیریئر شروع ہوا، تو انہوں نے مجھے خود فون کیا اور کہا کہ آپ نے یہ گانا بہت خوبصورتی سے گایا ہے۔انیہوں نے مزید کہا، اس وقت میری عمر صرف انیس سال تھی۔ میں ان کی آواز سن کر حیران رہ گیا کہ اتنی بڑی شخصیت اور ایک نئے آنے والے سنگر سے اتنی اپنائیت سے بات کر رہے تھے جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ایسے لیجنڈز کا شکر گذار رہتا ہوں جنہوں نے میرے سفر میں مدد کی اور جن کا میرے کیریئر کی کامیابی میں بڑا حصہ رہا۔ میں خود کو ان سب کا مقروض سمجھتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی