i شوبز

سوشل میڈیا اکائونٹس کی پابندی' پاکستانی فنکاروں نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیاتازترین

May 02, 2025

پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا اکائونٹس پر پابندی پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پابندی کے فوری بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں، ڈراموں اور دیگر میڈیا ریلیزز کو روک دیا گیا، جس میں فواد خان اور ہانیہ عامر کی آنے والی فلمیں بھی شامل تھیں، تاہم اس اقدام پر پاکستانی شوبز انڈسٹری نے خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ زبردست ردِعمل دیا۔مشہور اداکارہ مشی خان نے بھارتی پابندی پر نہ صرف تنقید کی بلکہ سوشل میڈیا پر بھارتی ڈراموں کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک مزاحیہ ویڈیو بھی شیئر کی۔اداکارہ حنا الطاف نے ایک مزیدار انسٹاگرام ریل بنائی جس میں انہوں نے پاکستانی فنکاروں کی طرف سے بھارت کے اقدام کو غیر سنجیدہ اور ناکام پروپیگنڈا قرار دیا۔ اداکار عمران عباس، یاسر حسین، اعجاز اسلم اور دیگر کئی فنکاروں نے بھی بھارت کی اس بچکانہ حرکت پر کھل کر تبصرے کیے اور اسے فن اور ثقافت کے خلاف ایک منفی سوچ قرار دیا۔ اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ بھارت ہمارے فنکاروں سے اتنا ڈر گیا ہے تو پاکستان آرمی سے کیا لڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی