i شوبز

سوشل میڈیا پر رشتے آرہے ہیں ' کب کیا ہوجائے اس لئے تیار ہو کر آتی ہوں' عتیقہ اوڈھوتازترین

August 07, 2025

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں شادی کی پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں، جس سے وہ خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک پروگرام میں بتایا کہ جس دن سے انہوں نے ٹی وی پر یہ کہا ہے کہ مصروف رہنے کی وجہ سے ان کے شوہر ان سے ناراض رہنے لگے ہیں، اس وقت سے لوگوں کی جانب سے انہیں بہت زیادہ ہمدردی مل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر لوگ شادی کے پیغامات بھیج رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج کے پروگرام میں اتنی تیار ہوکر آئی ہیں۔عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ انہیں بہت مزہ آ رہا ہے، اسی لیے وہ آج کے پروگرام میں دلہن کی طرح تیار ہوکر آئی ہیں، لال رنگ کے کپڑے اور غرارہ اسی لیے پہنا ہے کہ نہ جانے کب کیا ہو جائے۔انہوں نے ساتھ ہی خواتین کو مشورہ بھی دیا کہ کبھی کبھار اپنے شوہروں کو تھوڑا چوکنا رکھنا اچھا ہوتا ہے، خواتین اپنے شوہروں کو دبائو میں رکھا کریں، یہ اچھا رہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی