i شوبز

صرف کلپس کی بنیاد پر نتیجہ نکال لیا گیا، حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دیدیتازترین

June 19, 2025

معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کے حوالے سے اپنی پچھلی ویڈیو پر وضاحت پیش کی۔حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔ اس پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، میں نے شوبز کو خیرباد نہیں کیا تھا، بلکہ ایک ویڈیو میں صاف الفاظ میں کہا تھا کہ میں صرف وقفہ لے رہا ہوں، چھوڑنے کی بات نہیں کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے لوگوں نے پوری ویڈیو دیکھے بغیر صرف کلپس کی بنیاد پر نتیجہ نکالا۔حمزہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں دین اورانٹرٹینمنٹ کو ایک دوسرے کی ضد سمجھا جاتا ہے، اسی لیے اگلے دن میڈیا پر یہ شہ سرخی لگی کہ حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑ دیا۔حمزہ نے زور دے کر کہا کہ انسان اگر نیت صاف رکھے اور مثبت مواد تخلیق کرے تو دونوں کو ساتھ لے کر چلنا ممکن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی