معروف اداکارہ ثنا نواز کوحالیہ پاک بھارت کشیدگی پر خاموش رہنے اور پھر اپنے جاری بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اداکارہ کا ایک انٹرویو کلپ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں، ان کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ محبت پھیلاتے ہیں۔ثنا نواز نے اس بات کا اظہار کیا کہ فنکاروں کو اس معاملے پر بولنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور خاموش رہنے پر بھی۔ ان کا کام لڑنا یا نفرتیں پھیلانا نہیں ہے۔ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی صارفین نے ان کی رائے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارت کی فوج کی جارحیت سے لوگ مر رہے ہیں، تو بھارتی فنکار اپنی فوج کا ساتھ دے رہے ہیں، آپ کو بھی اپنی قوم کا ساتھ دینا چاہیے۔کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ غلط کو غلط کہنا چاہیے، چاہے آپ فنکار ہی کیوں نہ ہوں، فنکار کا بھی تو ضمیر ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی