سینئر اداکار سید تنویر حسین نے اپنی دوسری اہلیہ کی وفات کو اپنی زندگی کا سب سے غمگین لمحہ قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی تفصیلات سنائیں۔ ایک انٹرویو میں سید تنویر حسین نے انکشاف کیا کہ وہ تین بار شادی کر چکے ہیں، ان کی پہلی شادی کامیاب نہ ہو سکی اور طلاق پر ختم ہوئی، جب کہ دوسری شادی اس وقت ختم ہوئی جب ان کی اہلیہ اور ان کے چار بچوں کی والدہ جگر کے کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کے سب سے غمگین اور دردناک لمحات میں سے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کی عمر صرف 40 سال تھی جب ان کی وفات ہوئی، ان کو جگر کا کینسر تھا اور ڈاکٹرز نے واضح کر دیا کہ وہ بچ نہیں سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک ایسا لمحہ بھی آیا تھا جب انہیں یہ خیال آیا کہ شاید چوری کر لینی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی