i شوبز

تصوراتی نہیں حقیقت میں جینے والے رشتے کامیاب ہوتے ہیں' نبیل ظفرتازترین

July 16, 2025

اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے کہا ہے کہ تصوراتی نہیں حقیقت میں جینے والے رشتے کامیاب ہوتے ہیں اور شادی ایک حقیقت ہے۔ ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یہ ایسا رشتہ ہے جس میں اگر کوئی یہ دعوی کرے کہ اس نے اپنے شریکِ حیات کو مکمل طور پر سمجھ لیا ہے، تو دراصل اسی لمحے سے رشتہ کمزور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی ایک حقیقت ہے، کوئی خیالی یا تصوراتی دنیا نہیں اور وہی رشتے کامیاب ہوتے ہیں جو حقیقت میں جیتے ہیں، خیالی دنیا میں نہیں۔نبیل ظفر نے کہا کہ گلوکاری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انسان کو ذہنی سکون دیتی ہے، لیکن اداکاری اس کے بالکل برعکس ہے۔انہوں نے بتایا کہ مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری کرنے سے اداکار کی ذہنی کیفیت متوازن رہتی ہے لیکن سنجیدہ کردار ادا کرتے ہوئے ذہنی حالت پر خاصا اثر پڑتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی