سینئر اداکارہ بشری انصاری کو اپنی بھانجی زارا نور عباس کے رقص کو سراہنے کے لیے لفظ ماشاء اللہ کہنا مہنگا پڑ گیا۔ زارا نور عباس نہ صرف اداکاری کے ذریعے شوبز میں اپنا نام بنا رہی ہیں بلکہ رقص کا شوق بھی رکھتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے ڈرامہ سیریل دیوار شب کے او ایس ٹی پر اپنی کلاسیکی پرفارمنس کے ساتھ مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل کی۔زارا نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کے رقص میں فی الحال نفاست اور کمال نہیں ہے۔ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں بشری انصاری نے بھی اپنی بھانجی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، 'یہ ہوئی نہ میری اچھی لڑکی والی بات، پلیز اب اسے روکنا نہیں، ہفتے میں ایک دفعہ مجھے آپ سے یہ ہنر چاہیے، ماشاء اللہ۔بشری انصاری کی جانب سے یہ کہنا سوشل میڈیا صارفین کو برہم کر گیا اور انہوں نے دونوں خالہ بھانجی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔بہت سے لوگوں نے کہا کہ رقص کی تعریف ہماری اسلامی اقدار کے مطابق نہیں ہے اور وہ بھی ماشاء اللہ جیسے اسلامی الفاظ کے ساتھ جو اللہ کی نعمتوں کی تعریف کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ایک اور نے لکھا کہ شیطان بھی کنفیوز ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی