اسٹار جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئیں انسٹاگرام اسٹوریز فینز کو انکے رشتے کے حوالے سے فکرمند کر گئی۔زارا نور عباس اور اسد صدیقی کو اگرچہ پرفیکٹ کپل مانا جاتا ہے لیکن اب دونوں کی جانب سے انسٹاگرام پر ایسی اسٹوریز شیئر کی ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔زارا نور نے انسٹاگرام اسٹوری پر آسمان میں نظر آنے والے چاند کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ کیا میں ہمت ہار دوں یا پھر ایک اور مرتبہ کوشش کروں۔ دوسری جانب اسد صدیقی نے ایک پوسٹ بطور اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ چاہے کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہوجائے، اس کے حل کی شروعات ہمیشہ ہوتی ہی ہے۔فینز کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں ہیں لیکن اسٹارز کا کوئی واضح موقف نہ دینا اس معاملے کو شک میں ہی ڈالے ہوئے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی