i شوبز

زارا نور کی خواتین کو خوبصورت نظر آنے کے لیے ادویات کا استعمال نہ کرنے کی اپیلتازترین

July 08, 2025

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے خواتین کو خوبصورتی بڑھانے اور سدا جوان نظر آنے کے لیے ادویات کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھاپا قدرتی عمل ہے، جسے خوبصورتی سے اپنانا چاہیے۔زارا نور عباس نے انسٹاگرام پوسٹ میں خواتین کو اپیل کی کہ وہ بڑھاپا کوئی طعنہ نہیں، عمر گزرنے اور اسے بڑھنے سے کوئی روک نہیں سکتا، یہ قدرتی عمل ہے، اسے قبول کرنا چاہیے۔اداکارہ نے لکھا کہ خوبصورتی اور جاذب نظر آنا وقتی چیزیں ہیں، خواتین کو عارضی چیزوں سے گریز کرکے ذہانت اور عقل سے کام لینا چاہیے۔زارا نور عباس نے واضح لکھا کہ خواتین کو خوبصورتی بڑھانے، چہرے کو دلکش بنانے، وزن کم کرنے اور سدا جوان نطر آنے کے لیے کسی بھی ادویات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔اداکارہ کے مطابق جوان رہنے اور خوبصورت نظر آنے کے لیے ادوایات کا استعمال ایک طرح سے نشے کی لت کی طرح ہے، جس کے عادی ہونے کے خطرناک نقصانات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی