i شوبز

زندگی میں بہت مشکل وقت دیکھا ہے' محمود اخترتازترین

July 22, 2025

سینئر اداکار محمود اختر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت مشکل وقت دیکھا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے زندگی میں بہت مشکل وقت دیکھا، والد کا بچپن میں ہی انتقال ہو گیا تھا، اس لیے کم عمری میں ہی یہ سوچ پیدا ہو گئی تھی کہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے ماموں کی دکان سے سلائی کا کام سیکھا، پھر جب تعلیم مکمل کر لی تو دن میں دو دو نوکریاں کیں، جس کی وجہ سے وہ 24 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے سو پاتے تھے۔محمود اختر کے مطابق ان کی والدہ نے ان کے لیے بہت قربانیاں دیں، وہ نوجوانی میں ہی بیوہ ہو گئی تھیں، لیکن بچوں کی خاطر دوسری شادی نہیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی