i شوبز

زندگی میں دو بار یک طرفہ محبت ہوئی، زارا ترین کا اعترافتازترین

July 02, 2025

اداکارہ زارا ترین نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں دو مرتبہ یک طرفہ محبت ہوئی ہے۔ ایک انٹرویو میں یک طرفہ محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر زارا نے کہا کہ انسان زندگی میں ایک یا دو بار پوری شدت سے محبت کرتا ہے، اس سے زیادہ نہیں۔ اور کسی نہ کسی مرحلے پر محبت یک طرفہ ہو ہی جاتی ہے، کیونکہ ہم ہمیشہ یہی سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔زارا نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی اپنی زندگی میں دو مرتبہ یک طرفہ محبت ہوئی تھیں لیکن انکے لیے دل ٹوٹنے کا تجربہ انتہائی تکلیف دہ تھا۔اس تجربے کو شیئر کرتے ہوئے وہ بتاتی ہیں کہ،پہلی بار دل ٹوٹے تو انسان مایوس ہو جاتا ہے اور محبت پر یقین ختم ہو جاتا ہے۔ اور اگر دوسری بار ایسا ہو تو غصہ آتا ہے، اور یہ غصہ خود پر ہوتا ہے کہ ہم نے دوبارہ کسی کو موقع کیوں دیا؟زارا نے کہا کہ وہ ایک ایسی انسان ہیں جو لوگوں کو آسانی سے اپنی زندگی میں شامل کر لیتی ہیں، لیکن کسی کو اپنی زندگی سے نکالنے سے پہلے بے شمار مواقع دیتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی