ایس آئی ایف سی کے تحت توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں 6 ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی ممکن بنائی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توانائی کے شعبے میں استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی بران فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس میں اصلاحات، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ڈیزل کی درآمدات پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔پالیسی ترمیم کا مقصد برائون فیلڈ ریفائنریز میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے منصوبوں کی بحالی ممکن بنانا ہے۔ ریفائنریز کو 7 سال کے لیے ٹیکس پالیسی میں استحکام کی ضمانت پر غور اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ٹیکس پالیسی میں اصلاحات کی بدولت معیار ی ایندھن کی پیداوار کے لیے ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کی راہ ہموار ہوگی۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مثر رابطہ قائم ہوگئے جس سے پالیسی پر عمل درآمد میں بہتری آ رہی ہے۔حکومت توانائی کے شعبے میں مالی مراعات اور پالیسی اصلاحات کے ذریعے جدیدیت کے لئے پرعزم ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی منصوبوں میں پیشرفت ملکی معیشت میں استحکام اور دیرپا ترقی کی بنیاد بنے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی