i پاکستان

ایران میں صورتحال کشیدہ، پاکستانی شہریوں کی سہولت کیلئے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائمتازترین

January 10, 2026

پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی گئی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حالات بہتر ہونے تک پاکستانی شہری ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط، چوکس اور غیرضروری نقل و حرکت کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور زاہدان و مشہد میں قونصل خانوں کے ہنگامی نمبرز جاری کردئیے گئے ہیں۔دفتر خارجہ نے ایران میں موجود پاکستانیوں کو اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی تازہ صورت حال میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کی سہولت کے لئے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا۔ تہران میں سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی معاونت کیلئے 24 گھنٹے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تین عہدیداروں کے فون نمبرز اور لینڈ لائن نمبر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق فرحان علی: 00989107648298،فیضان: 00989906824496،کاشف علی: 00989938983309،۔کرائسس مینجمنٹ یونٹ کے لینڈ لائن نمبرز 00982166941388اور 00982166944888دئیے گئے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی