i پاکستان

باجوڑ میں وزیرِمملکت مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آو رفرارتازترین

January 10, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا،جس سے گھرکی دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق باجوڑمیں وزیرِمملکت مبارک زیب خان کے گھرپردستی بم سے حملہ ہوا،تاہم خوش قسمتی سے حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا،حملہ رات گئے کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے،حملے کے نتیجے میں قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی