i پاکستان

کراچی میں پی ٹی آئی کا باغ جناح میں جلسہ سکیورٹی کلیئرنس سے مشروطتازترین

January 10, 2026

کراچی میں پی ٹی آئی کا باغ جناح میں جلسہ سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا۔پی ٹی آئی نے باغ جناح جلسے کیلئے 25 لاکھ روپے کے پے آرڈرز جمع کرا دئیے، بیس لاکھ روپے جلسے کی فیس، پانچ لاکھ سکیورٹی ڈیپازٹ کے طور پر جمع کرائے گئے، پی ٹی آئی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریری اجازت نامے کا انتظار ہے۔وزیر بلدیات سندھ ناصر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں، جلسہ بھی کر سکتے ہیں، کسی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا۔سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا وزیراعلی خیبرپختونخوا کو فول پروف سکیورٹی اور مکمل پروٹوکول دیا جائے گا، ایسی کوئی کوشش نہ کی جائے جس سے عوام کو تکلیف ہو، قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ہمارے نظریاتی اختلافات ہیں، جمہوری رویہ یہی ہے کہ اختلاف کو برداشت کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی