i پاکستان

9مئی کیس،عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارجتازترین

August 09, 2025

نو مئی کوجناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج ہوگئیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس پرسماعت کی،عمر ایوب حاضری کیلئے پیش نہیں ہوئے،وکلا نے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی لیکن عدالت نے حاضری معافی کی درخواست خارج کر دی۔عمرایوب کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ عمر ایوب کو فیصل آباد عدالت سے نو مئی کے ایک مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے،عمر ایوب حفاظتی ضمانت کے بغیر یہاں پیش نہیں ہو سکتے،وہ حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ گیے ہیں ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سزا ہو چکی ہے تو مجرم عدالت کے سامنے سرنڈر کرے،سزا یافتہ مجرم کو حفاظت راہ داری ضمانت نہیں ملثی،سزا کے بعد سرنڈر سے پہلے تو ملزم اپیل بھی دائر نہیں کر سکتا۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور کی عدالتیں آئندہ ہفتے 2 روز کیلئے بندعمر ایوب نے جناح ہائوس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں،عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں پر بغاوت اور کارکنان کو جلاو گھیراو پر اکسانے کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی