i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے ایکس کیڈر عہدوں کیلئے جج نامزد کر دئیےتازترین

August 09, 2025

سندھ ہائیکورٹ نے ایکس کیڈر عہدوں کے لئے ججز نامزد کر دئیے، ممبر انسپکشن ٹیم ون نے سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے لئے نامزدگی کی منظوری دی۔وزارت قانون و انصاف کو لکھے گئے خط کے مطابق ممبر انسپکشن ٹیم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر احمد دایو بینکنگ کورٹ 7 کراچی کے لئے نامزد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحمت اللہ مورو بینکنگ کورٹ لاڑکانہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشابہ قاضی بینکنگ کورٹ 3 کراچی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امینہ نذیر انصاری سپیشل کورٹ اینٹی کرپشن 2 کے لئے نامزد کر دی گئیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ثریا محبوب اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل کراچی کے لیے نامزد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازیہ آصف لیبر کورٹ 2 ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اللہ سولنگی سپیشل کورٹ انسداد تجاوزات حیدرآباد، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال لیبر کورٹ 7 لاڑکانہ، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعد قریشی کسٹم اینڈ اینٹی سمگلنگ کورٹ 1 کے لئے نامزد کیے گئے۔ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد مشتاق لغاری کسٹم اینڈ اینٹی سمگلنگ کورٹ 2 ، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید احمد کیریو بینکنگ کورٹ ، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد پرویز میمن بینکنگ کورٹ کراچی ، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید نصیرالدین شاہ بینکنگ کورٹ 2 کراچی کے لئے نامزد کر دئیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی