i پاکستان

9مئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر پراسیکیوشن سے دلائل طلبتازترین

September 23, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلیے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ، جج ارشد جاوید نے چار ضمانتوں پر سماعت کی۔ سپیشل پراسیکیوٹر نے ضمانتوں پر دلائل کیلئے مہلت طلب کی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کر لیے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی