معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ مذاکرات اور بات چیت کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے،فواد چودھری اور عمران اسماعیل مذاکرات کی کوشش کررہے ہیں تو انہیں مینڈیت کس نے دیا؟ دراصل اب یہ لوگ پی ٹی آئی میں واپسی کے خواہش مند ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری اور عمران اسماعیل مشکل وقت میں پارٹی کو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ فواد چودھری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی پریس کانفرنس کرکے آئی پی پی میں چلے گئے تھے۔ اب یہ لوگ پی ٹی آئی میں واپسی کے خواہش مند ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی