i پاکستان

اے این ایف کی کارروائیاں،تعلیمی اداروں کے اطراف سے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمدتازترین

October 16, 2024

تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں میں 9 کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس دوران ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی 212.74 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔شکارپور اور سکھر میں یونیورسٹی کے قریب سے 141.6 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق سکھر کوریئر آفس میں 3 پارسلز سے 42 کلو چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس اور 35 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔علاوہ ازیں لاہور ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے 2 مسافروں سے2.450 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ قصور میں نور مسجد کے قریب سے 20.400 کلو آئس برآمد کر کے ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں دو ملزمان سے 5 کلو افیون برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی