آٹھ مختلف ملکوں میں تعینات پاکستان کے تجارتی آفیسر(آج ) منگل کوسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ دیں گے۔کمیٹی کااجلاس آج منگل یکم اکتوبر دن ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر دومیں چیئرمین کمیٹی سینیٹر انوشاہ رحمان خان کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔اجلاس میں وزارت تجارت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔آٹھ مختلف ملکوں میں تعینات پاکستان کے تجارتی افیسر کمیٹی کو ان ملکوں کے ساتھ تجارتی تعلقات اور اشیا تجارت کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔یہ افسران امریکہ ایتھوپیا کینیا نائجیریا جنوبی افریقہ کینیڈا اور میکسیکو میں تعینات ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی