i پاکستان

علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، بیرسٹرگوہرتازترین

July 01, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، یہ عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلیں ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پی ٹی آئی ارکان عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، یہ بالکل ٹھیک ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اس کی جیتی سیٹوں سے زیادہ نشستیں نہیں ملیں گی۔ 8فروری کو الیکشن ہوئے، 15فروری کو نتائج کے نوٹیفکیشن ہوئے اور ہم نے 19 فروری کو الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی۔ 22 فروری کو الیکشن کمیشن نے سب کو سیٹیں دینی تھیں، ہماری سیٹیں بعد میں دوسری جماعتوں بانٹ دی گئیں۔ فیصلے کے بعد سیٹیں دوسری جماعتوں کو مل جائیں گی۔ کے پی میں جتنی سیٹیں ن لیگ، پیپلزپارٹی ، جے یوآئی نے جیتی ہیں مخصوص نشستیں اس سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کی مخصوص نشستوں کے بعد وزیراعلی گنڈاپور کیخلاف کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی