i پاکستان

عمران خان پاکستان اور قانون کے لئے لڑ رہے ہیں: فیصل امین خانتازترین

October 14, 2024

ممبر قومی اسمبلی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین خان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان اور قانون کے لئے لڑ رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں فیصل امین خان کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام حدیں پار ہوگئیں ہیں، اگر جمہوری ملک ہے تو ہمیں سوچنا چاہئے کہ کس طرف جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان اور قانون کے لئے لڑ رہے ہیں، ہماری آئینی اور قانونی جنگ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنج سے کہتا ہوں گورننس میں خیبرپختونخوا تمام صوبوں سے آگے ہے، خیبرپختونخوا کی آمدن میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس وقت 100 ارب روپے سرپلس ہیں۔رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے، کسی خاص ضلع نہیں بلکہ تمام میں یکساں فنڈز خرچ کیا جا رہا ہے، 99 پوائنٹ ایجنڈا ضلعی انتظامیہ کو دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی