i پاکستان

ایبٹ آباد،12 سالہ گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتارتازترین

July 07, 2025

ایبٹ آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق 12 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش جناح آباد میں ملزم کے گھر سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب مقتول بچی کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی