i پاکستان

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا خود ساختہ اضافہتازترین

March 20, 2024

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ماہ رمضان میں تیسری بار لیکوئیڈ پٹرولیم گیس کی قیمتوں میں ازخود 30 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ رمضان المبارک میں شتر بے مہار کی طرح بڑھتی مہنگائی سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا ہے اور یہ رواں ماہ رمضان کے پہلے ہفتے میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی حالیہ قیمت میں ازخود 30 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے باعث یہ مقررہ سرکاری قیمت 257 کے بجائے مارکیٹ میں 300 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ کراچی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3030 روپے مقرر ہے مگر بلاخوف وخطر 4200 روپے وصول کیے جا رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، جس نے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی