i پاکستان

این اے97،دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقررتازترین

September 21, 2024

سپریم کورٹ نے این 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار علی گوہر بلوچ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 23ستمبر کو علی گوہر بلوچ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ قبل ازیں علی گوہر بلوچ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ نے 21 اگست کو مسترد کر دی تھی۔ فیصلے کے مطابق علی گوہر بلوچ نتائج مرتب ہونے سے پہلے دوبارہ گنتی کی درخواست دینا ثابت نہیں کر سکے تھے، علی گوہر بلوچ نے سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی