حکومت اجلاس کو تجارت میں اضافے،بزنس ٹو بزنس ریلیشن اور کنکٹیویٹی بڑھانے کیلئے استعمال کرے،سابق صدر آئی سی سی آئی سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،ممبر سینٹرل کور کمیٹی یو بی جی احسن بختاوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی میزبانی میں ہونی والی شنگھائی کواپریشن کانفرنس پاکستان کیلئے تجارتی تعلقات کے فروغ ،سینٹرل ایشین ممالک کے ساتھ کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کا نادر موقع ہے،ایس سی او رکن ممالک کی بڑی تعداد میں پاکستان آمد سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کی راہ ہموار کرے گی
،گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے بعد اتنے بڑے عالمی فورم کی میزبانی کر رہاہے،ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ اس کو تجارت میں اضافے،بزنس ٹو بزنس ریلیشن اور کنکٹیویٹی بڑھانے کیلئے استعمال کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں والا ایس سی او اجلاس حکومت کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، پاکستان سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کے لئے بہترین مقام بن سکتا ہے، بیرون ملک سے آنے والے وفود کو پاکستان کے سافٹ اور مثبت تشخص سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔
،انہوں نے اپیل کی کہ اس موقع پر احتجاج اور دھرنوں سے گریز کیا جانا چاہیے،اگر غیر ملکی مہمانوں کی پاکستان میں موجودگی کے دوران کوئی ناخوش گوار واقعہ ہوا تو ہمیں بطور قوم شر مندگی اٹھانا پڑے گی،سابق صدر آئی سی سی آئی ،ممبر سینٹرل کور کمیٹی یو بی جی نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی کیلئے سی ڈی اے نے اسلام آباد کو بھرپور طریقے سے تیارکیا ہے اس حوالے سے چیئر مین سی ڈی اے،اور دیگر انتظامی افسران کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی