اٹک میں اے این ایف کی بڑی کارروائی' جلی ہوئی کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ کار سے مجموعی طور پر 166 کلو سے زائد چرس اور 21 کلو افیون برآمد کر لی گئی،ترجمان کے مطابق مذکورہ گاڑی کے بارے میں اے این ایف کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کیلئے کڑی ناکہ بندی کر رکھی تھی۔گاڑی کے ٹول پلازے پر نہ پہنچنے اور معاملے کو مشکوک جانتے ہوئے موٹروے پر سرویلنس کی گئی۔باہتر انٹرچینج اٹک کے قریب موٹروے پر گاڑی جلی ہوئی پائی گئی۔ممکنہ طور پر گاڑی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کا شکار ہوئی۔ملزمان گاڑی اور منشیات چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی