کراچی ایئر پورٹ پر تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر،فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے 8پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے بینکاک، تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے بیجنگ، ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 ،کراچی سے مسقط، سلام ا یئرکی پرواز اووی 511منسوخ ہوگئی۔ دوسری طرف کراچی سے لاہور، ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143،145،کراچی سے اسلام آباد، ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 123،کراچی سے سکھر، پی آئی اے کی پرواز پی کے 536منسوخ ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی