i پاکستان

انتظامیہ کو جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکمتازترین

March 20, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عامرمغل کی جانب سے جلسے کی اجازت کیلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کیچیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ انتظامیہ دو دن میں دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدرعامرمغل نے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائرکررکھی ہے، عامر مغل کی جانب سے شیرافضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی