i پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،-100 انڈیکس میں 343 پوائنٹس کا اضافہ،65 ہزار 495 پر پہنچ گیاتازترین

March 25, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 343 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق پیر کی صبح تقریبا 10 بج کر 5 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 343 پوائنٹس یا 0.53 فیصد اضافے کے بعد 65 ہزار 495 پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ جمعہ 22 مارچ کو کے ایس ای-100 انڈیکس 265 پوائنٹس تنزلی کے بعد65 ہزار 151 پر بند ہوا تھا۔ اس سے ایک روز قبل اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان مندی میں تبدیل ہو گیا تھا، صبح 10 بجے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار کی سطح بحال ہو گئی تھی، تاہم کاروبار کا اختتام 314 پوائنٹس کی تنزلی پر ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی