i پاکستان

اسلام آباد کے پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی، واقعہ کی تحقیقات شروعتازترین

March 20, 2024

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ساجد 12 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر ایف نائن کے پارک میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے متن میں بچی کی والدہ نے بتایا کہ غریب خاتون اور طلاق یافتہ ہوں۔ لوگوں کے گھروں میں کام کر کے گزر بسر کرتی ہوں۔ایف آئی آر کے مطابق بچی کو مہرین نامی خاتون گھر سے لے کر گئی اور وہاں سے ساجد اسے پارک میں لے گیا۔ رات 11 بجے گھر واپس آئی تو بچی رو رہی تھی۔ پولیس نے ایف آئی آر پر کارروائی شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی