i پاکستان

اسلام آباد، پشاور اور سوات سمیت مختلف شہروں میں5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکےتازترین

August 19, 2025

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پشاور، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے گردونواح میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی