وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سیون ٹو آبپارہ میں گیس لیکج دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوگئی جبکہ جان بحق ہونے والے جاں بحق ہونیوالے دلہا دلہن سمیت تمام افرادکو سپردِ خاک کر د یا گیا۔ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ بظاہر گیس لیکیج کے باعث ہوا،تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں 3 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جب کہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا۔واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے، ہلاکتیں جھلسنے اور زخمی افراد کے ملبے تلے دب جانے کی وجہ سے ہوئیں، جائے وقوعہ سے گیس پائپ لائن اور کنکشنز کے سیمپل بھی اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔دریں اثنا دھماکے میں جاںبحق ہونیوالے تمام افراد کو ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے دلہا شہریار،دلہن مہک اور دلہا کی والدہ سمیت ایک ہی خاندان کے5 افراد تمام افراد کو سپردخاک کردئیے گئے۔ حادثے میں مجموعی طورپر8 اموات ہوئیں جب کہ 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 9 افراد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی