استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ ٹیکسی وے پرپہنچاتھا کہ لینڈنگ گیئر میں خرابی پیدا ہوگئی،کپتان نے ایمرجنسی بریک لگائے اورطیارے کو واپس بورڈنگ برج پر لے آیا،مسافروں کو آف لوڈ کرکے لاونج منتقل کردیا گیا۔ ترجمان پی آئی ایکا کہنا ہے کہ پرواز پی کے704کے بوئنگ777طیارے کے لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے،طیارہ استنبول ایئرپورٹ پر گراونڈ ہے،انجینئرز کی ٹیم پرزہ جات لیکر استنبول روانہ ہوگئی۔ مسافروں کو ترکش ایئرلائن کی پرواز کیذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا،بعض رہ جانیو والیمسافروں کو بھی متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی