i پاکستان

بھارت ہمارا پانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں، وزیرآبی وسائل محمد معین وٹوتازترین

May 17, 2025

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین وٹو نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا پانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں۔جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت ہماراپانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں کیونکہ بھارت کے پاس پانی کو روک کر ذخیرہ کرنیکی گنجائش نہیں ہے۔محمد معین وٹو نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام دریائوں میں بھرپورپانی ہے جب کہ عالمی بینک کے صدرنے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستانی موقف کی تائیدکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی