i پاکستان

بچی کی طرف سے سکول کے قیام کا مطالبہ ، وزیر اعلی بلوچستان کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس ، اوچ میں گرلز اسکول کے قیام کی منظوری دے دیتازترین

December 09, 2024

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق اوچ سے میر زادی نامی بچی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اسکول کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔بچی نے ویڈیو میں خوبصورت نعت بھی سنائی، ساتھ ہی گرلز اسکول کے قیام کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پسماندہ علاقے کی باصلاحیت بچی کے مطالبہ کو تسلیم کر لیا۔ اسکول قیام کے مطالبہ کی فوری شنوائی، وزیر اعلی بلوچستان نے اوچ میں گرلز اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی