i پاکستان

بنوں، تھانہ ڈومیل کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکامتازترین

January 12, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔پولیس ترجمان کے مطاب تھانہ ڈومیل کی حدود کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ کیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر نشانے بازوں کا استعمال بھی کیا گیا، تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے حملے میں کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی