وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہیکہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے ایسی صورتحال نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے۔ایک انٹرویو میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے شوگر سیکٹرکو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے اویس لغاری کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے اور کمیٹی سے 30 دن میں لائحہ عمل طلب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منگل کو کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ہے اور جمعہ کو اگلا اجلاس ہوگا، ہم اس سمت میں کام کررہے ہیں کہ شوگرسیکٹر ڈی ریگولیٹ بھی ہوجائے اور اس میں مسابقت بھی آجائے جس سے کارکردگی بہتر ہوگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مزید شوگر ملز کے لائسنس جاری کیے جائیں جو اچھا بزنس کریگا وہ رہ جائے گا اور باقی بند ہو جائیں گی۔رانا تنویر نے مزیدکہا کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے ایسی صورتحال نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے، کچھ دکانداروں کے پاس اسٹاک ہوتاہے مگر وہ سپلائی کے خدشات کی وجہ سے مال باہر نہیں لاتے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی