پاکستان میں چینی سفارت خانے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے اور پاکستانی حکام سے درخواست کی ہے کہ حملے کی جامع تحقیقات کریں اور ملوث افراد کو سزا دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں،۔پیر کو چینی سفارت خانے اور قونصلیٹس جنرل کی ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھ اکتوبر کو رات 11 بجے پورٹ قاسم اتھارٹی الیکٹرک پاور کمپنی(پرائیوٹ) لمیٹڈ سے چینی عملے کو لانے والے ایک قافلے پر حملے میں دو چینی شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی سفارتخانہ شدت پسند حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے متاثرہ شہریوں کے اہلِخانہ سے گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے۔چینی قونصل خانے نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر اس( واقعے) ے بعد کا لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیان میں بتایا گیاہے کہ ان کی جانب سے فوری طور پر ایک ایمرجنسی پلان لانچ کر دیا گیا ہے اور پاکستانی حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس حملے کی جامع تحقیقات کریں اور ملوث افراد کو سزا دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی