چکوال کے لکھوال ڈیم میں ڈوب کر دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں نوجوان سیلفیاں لے رہے تھے کہ پائوں پھسلنے سے ڈیم میں گر گئے، دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ادھر بلوچستان کے ضلع دکی میں انبار ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب گئیں، بچیوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی